• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PDM جلسہ: عمران خان نے ترجمانوں کا اجلاس آج شام طلب کرلیا


پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے 13 دسمبر کو ہونے والے جلسے کے لیے وزیر اعظم عمران خان نے ترجمانوں کا اجلاس آج شام طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومتی ترجمانوں کا اجلاس وزیر اعظم آفس میں آج شام ساڑھے 4 بجے ہوگا۔

اجلاس میں پی ڈی ایم کے 13 دسمبر کے جلسہ اور اپوزیشن کی تحریک کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ کورونا وائرس کی تازہ صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کورونا وائرس سے نمٹنے کی حکمت عملی اور معاشی اہداف پر بریفنگ دیں گے، اس کے علاوہ وزیر اعظم حکومتی ترجمانوں کو حکومتی بیانیہ پر گائیڈ لائنز بھہ دیں گے۔

اجلاس میں ترجمانوں کو عالمی حالات اور کشمیر کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا جائے گا جبکہ بھارت میں کسانوں سمیت سکھ کمیونٹی کے مودی سرکار کے خلاف احتجاج کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

تازہ ترین