• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13 دسمبر جلسے کے حوالے سے پی ڈی ایم کا مشاورتی اجلاس طلب

لاہور میں 13 دسمبر کو ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے حوالے سے پی ڈی ایم کی صوبائی قیادت کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

پیپلز پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اجلاس کی تیاریاں مکمل ہوگئیں، پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرالزمان کائرہ، چوہدری منظور، اسلم گل اور ثمینہ خالد گھرکی ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللّٰہ خان، مولانا امجد، امیر بہادر ہوتی سمیت دیگر پی ڈی ایم رہنما شریک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق بھی شریک ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی صدر پنجاب قمر زمان کائرہ کر رہے ہیں۔

اس کے علاوہ جے یو آئی ف کے مولانا صفی اللّٰہ، مولانا سلیم اللّٰہ، محمد افضل خان اور پیر فیاض شاہ بھی اجلاس میں شامل ہیں۔ 

تازہ ترین