• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے میں ملازمت سے رضاکارانہ علیحدگی کی اسکیم لانچ


قومی ایئرلائن پی آئی اے کی انتظامیہ نے ملازمت سے رضا کارانہ علیحدگی کی اسکیم لانچ کردی ہے۔

دستاویز کے مطابق پی آئی اے نے رضاکارانہ علیحدگی کی اسکیم 14 روز کے لیے لانچ کی ہے، جس کے لیے 58 سال سے کم عمر کے مستقل ملازمین اہل ہوں گے۔

وی ایس ایس نامی اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے والے ملازمین کی موجودہ تنخواہ کے حساب سے تخمینہ لگایا جائے گا۔

دستاویز کے مطابق 58 سال اور اُس سے زائد عمر کے ملازمین اس اسکیم کے لیے اہل نہیں ہوں گے۔


ملازمت سے رضا کارانہ علیحدگی کی اس اسکیم سے پی آئی اے میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازم بھی اہل نہیں ہوں گے۔

دستاویز کے مطابق ملازمین کی وی ایس ایس اسکیم کا تخمینہ 30 نومبر کی سیلری سے لگایا جائے گا۔

وی ایس ایس اسکیم کے لیے ملازمین 22 دسمبر 2020ء تک درخواست دے سکتے ہیں۔

دستاویز کے مطابق وی ایس ایس کے اہل ملازمین کو یکمشت ادائیگی 31 جنوری 2021 کو کی جائے گی۔

تازہ ترین