• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پارلیمنٹ کی بالادستی کے بغیر جمہوریت بے معنی ہے، اختر مینگل

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل گروپ کے سربراہ سردار اختر مینگل نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی، آزاد عدلیہ، آزاد میڈیا کے بغیر ملک میں جمہوریت بے معنی ہے، پی ڈی ایم حکومتی خاتمے کے لیے ہر سطح پر احتجاج کا حق رکھتی ہے۔

حب میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ پانی سے لیکر پٹرول تک منہگا ہورہا ہے، سردی میں گیس نہیں اور گرمی میں بجلی نہیں ہوتی، اس ملک میں حکمرانی اصل حکمرانوں کی نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا مقصد حقیقی جمہوری اداروں کی مضبوطی ہے، پی ڈی ایم سے رابطے کیے گئے ہیں لیکن ہم حکومت سے مذاکرات کے حق میں نہیں ہے۔

تازہ ترین