• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور؛ بچے سے زیادتی اور قتل کا دوسرا ملزم بھی گرفتار


لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں 7 سالہ بچے سے زیادتی اور قتل میں ملوث دوسرا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا، دونوں ملزم مقتول کے پڑوسی ہیں۔

 پولیس کے مطابق ملزموں نے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا تھا۔

ایک ملزم نے والدین کو بتایا کہ بچہ ٹریفک حادثے میں مارا گیا، مگر پولیس تفتیش کے بعد ایک ملزم نے اعتراف جرم کیا۔


 گرین ٹاؤن میں 2 اوباش لڑکوں نے 7 سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا کاٹ کر قتل کر دیا، ایک ملزم مقتول کے والدین کو بچے کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کی کہانی سناتا رہا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

تازہ ترین