• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں 7 سالہ بچے کا زیادتی کے بعد ڈرامائی قتل

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں 7 سالہ بچے کے ساتھ  مبینہ طور پر زیادتی کی گئی اور قتل کے بعد اسے حادثے کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  بچے کے قتل کا ایک ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 2 فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم نے بچے کی ٹریفک حادثے میں ہلاکت کا ڈرامہ کیا، گرفتار ملزم نے ہی بچے کی حادثے میں ہلاکت کی کہانی مقتول کے والدین کو بتائی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  3 ملزمان نے بچے کو خالی مکان میں زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا، ملزم کی گرفتاری کے بعد تمام حقائق سامنے آگئے۔


بچے کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے پوسٹ مارٹم  کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کرلی، آئی جی پنجاب نے مفرور ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

تازہ ترین