• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فضلہ اٹھانے والی گاڑیوں نے پشاور میں تعفن کی فضا قائم کر دی

پشاور ( وقائع نگار)مرغیوں کاگوشت فروخت کرنے والوں کے سٹالوں سے فضلہ اٹھانے والی گاڑیوں نے شہر بھر میں تعفن کی فضا قائم کر دی ضلعی حکومت اور محکمہ ماحولیات کے افسران نے فضلہ اٹھانے والوں کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے پشاور شہر و گردونواح میں موجود سینکڑوں مرغی فروشوں نے مرغیوں کے فضلہ سے گھی و کوکنگ آئل بنانے والے ٹھیکیداروں سے رابطہ کر کے لاکھوں روپے کے عوض فضلہ فروخت کرنا شروع کر رکھا ہے جسکی وجہ سے فضلہ اٹھانے والی گاڑیوں کو چاروں اطراف سے ڈھانپے بغیر شام ہوتے ہی فضلہ اٹھانے والی گاڑیاں شہر کی سٹرکوں پر دوڑتی نظر آتیں ہیں گندگی سے بھری گاڑیوں کی وجہ سے اندرون شہر کی سڑکوں پر ہر طرف بدبو پھیل جاتی ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی حکومت اور متعلقہ محکمہ نے عوامی شکایات کے باوجود اس کے تدارک کیلئے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے۔
تازہ ترین