وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ نون کی گزشتہ روز نکالی گئی ریلی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل ٹچ می ناٹ کا فلسفہ متعارف کرایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت رکاوٹیں کھڑی نہیں کررہی، غلط کام ہوا تو قانون حرکت میں آئے گا۔
فردوش عاشق اعوان نے کہا کہ کل ٹچ می ناٹ کا فلسفہ متعارف کرایا گیا، نہ انہیں قانون ٹچ کر سکتا ہے نہ کوئی انسان۔
انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان کیساتھ چلنے کے انداز کچھ اور عوامی انداز اور ہیں، غلطی سے کسی کاہاتھ یا بازو لگ گیا تو اس کی ٹھکائی نہیں ہونی چاہیئے۔
فردوس عاشق اعوان نے یہ بھی کہا کہ سیاسی جلسوں میں آنیوالے اپنی لیڈرشپ کی محبت میں آتے ہیں، لاہور کے عوام نے راجکماری اور ان کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔