پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر واضح کردیا کہ این آر او دینا ملک سے غداری کے مترادف ہے۔
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف اپنی کرپشن اور چوری بچانا چاہتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک بار پھر واضح کردیا کہ این آر او دینا ملک سے غداری کے مترادف ہے۔
انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کے مفادات اور پاکستان کے مفادات الگ الگ ہیں، فتح پاکستان کی، اس کے عوام کی اور وزیراعظم عمران خان کی ہے۔
سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ پی ڈی ایم کا عمران خان کے استعفے کا مطالبہ تھا، لیکن اب وہ اپنے ارکانِ پارلیمنٹ کو استعفوں کا کہہ رہی ہے۔
فیصل جاوید نے کہا کہ عمران خان کہتا ہے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا اور ان کی کوئی حیثیت نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اللّٰہ کی مدد سے پاکستان ترقی کی راہ پر ہے، پی ڈی ایم عوام کی زندگی اور بڑھتی معیشت سے کھیل رہی ہے۔