• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثناء خان نے ہنی مون پر جانے سے قبل کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروالیا

اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ ثناء خان اور ان کے شوہر نے ہنی مون منانے کیلئے کشمیر جانے سے قبل عالمی وبا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروالیا۔

باحجاب ثناء خان نے سرینگر ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کرواتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے سردی سے بطنے کیلئے اونی کوٹ زیب تن کررکھا تھا اور بالوں کو کالے دوپٹے سے ڈھانپ رکھا تھا۔


انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ سرینگر ایئرپورٹ پر عالمی وبا کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروارہی ہیں۔


حال ہی میں مفتی انس سے رشتہ ازواج میں منسلک ہونے والی سابقہ اداکارہ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔


اب انہوں نے اپنی شادی کے بعد ہنی مون کے لیے جانے کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی۔

ثنا خان نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر جارہی ہیں، جس کی انہوں نے تصاویر بھی شیئر کیں۔

تازہ ترین