• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیمپئن لیگ فٹبال: نسل پرستانہ الزامات پر میچ ملتوی

چیمپئن لیگ فٹ بال میں نسل پرستانہ الزامات کی وجہ سے ایک میچ ملتوی کردیا گیا۔

ملتوی کیا گیا میچ پیرس سینٹ جرمین اور استنبول کے درمیان کھیلا جارہا  تھا۔

پیرس سینٹ جرمین اور استنبول کے درمیان ملتوی کیا گیا میچ آج دوبارہ کھیلا جائے گا۔

چیمپئن لیگ میچ کے دوران ترکی کے کلب استنبول نے الزام عائد کیا ہے کہ میچ کے فورتھ آفیشل کولٹیسکو نے ان کی ٹیم کےکیمرون سے تعلق رکھنے والے اسسٹنٹ کوچ پیرو ویبو کے خلاف نسل پرستانہ جملے کسے۔


ترکی کے اسسٹنٹ کوچ ویبونے جواباً فورتھ آفیشل کو کچھ کہا تو تو ویبو کو ریڈ کارڈ دکھا دیا گیا، جس پر استنبول کے کھلاڑی گراؤنڈ سے باہر آگئے۔

پی ایس جی کے کھلاڑیوں نے بھی ان کا ساتھ دیا، یہ واقعہ میچ کے 14ویں منٹ میں پیش آیا۔

فیڈریشن انٹرنیشنل فٹ بال ایوسی ایشن (فیفا) کے ترجمان نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، جسے پبلک بھی کردیا جائےگا، میچ کے لئے فورتھ آفیشل کو تبدیل کردیا گیا ہے۔

فیفا ترجمان نے مزید کہا کہ اب ہالینڈ سے تعلق رکھنے والے ڈینی مکیل فورتھ آفیشل کی ذمہ داری نبھائیں گے، دونوں ٹیموں کے درمیان آج میچ دوبارہ کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین