• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں کورونا پھیلاؤ کی بڑی وجہ عزیز واقارب بنے، رپورٹ

اسلام آباد( خصوصی رپورٹ) وفاقی دارالحکومت میں کورونا کے پھیلاؤ پر ڈی ایچ او نے تحقیقی رپورٹ تیار کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ 1720 کورونا کیسز عزیزواقارب، 792 کورونا کیس تعلیمی اداروں سے پھیلے، 694 کیسوں کے پھیلاؤ کی وجہ سیروسیاحت کو قرار دیا گیا۔ دارالحکومت کےدفاتر میں 631کورونا کیسز کے پھیلاؤ کی وجہ بنے۔ کورونا کے گزشتہ 101روز کی تفصیلات ریسرچ رپورٹ میں شامل کی گئی ہیں۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے پھیلاؤ کی سب سے بڑی وجہ عزیز واقارب ہیں، رشے داروں کے ملنے ملانے سے وائرس کی منتقلی بڑھی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسلام آباد کے ہسپتال 532 کورونا کیسز کے پھیلاؤ کی وجہ بنے جبکہ 26 اگست تا 4 دسمبر 16430 کیس رپورٹ ہوئے۔
تازہ ترین