آپ آف لائن ہیں
ہفتہ14؍رجب المرجب 1442ھ 27؍فروری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

ریلو کٹوں اور پھٹیچر اراکین کے استعفے سوشل میڈیا پر آرہے ہیں، فیاض چوہان


وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ ریلو کٹوں اور پھٹیچر اراکین کے استعفے صرف سوشل میڈیا پر آرہے ہیں۔

وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ نواز شریف، بیگم صفدر اعوان اور مولانا فضل الرحمن کو استعفوں کی جلدی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور دیگر پارٹیاں ہچکچا رہی ہیں کیونکہ سب جانتےہیں کہ استعفے دینے سے مولانا فضل الرحمن، نواز شریف اور بیگم صفدر اعوان کا کچھ نہیں جاتا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بلاول کے پلان بی، سی سے متعلق سوال پر بھی پی ڈی ایم قیادت لاجواب نظر آئی۔

اُن کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم قیادت صرف اپنی کرپشن بچانے کے لیے انارکی پھیلانا چاہتی ہے۔

 فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم قیادت اسمبلیوں سے استعفوں پر شش وپنج کا شکار ہے۔

قومی خبریں سے مزید