• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم اپنی ہٹ دھرمی، ڈھٹائی سے باز نہیں آئی: فیاض چوہان

وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ  ملتان جلسہ کےحوالےسے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اپنی ہٹ دھرمی، ڈھٹائی اور دوہرے معیار سےباز نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ بلاول خود قرنطینہ میں ہیں لیکن عوام کو کرونا وائرس کے جہنم میں دھکیلنے پر بضد ہیں۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا مدعا اپنی کرپشن، منی لانڈرنگ اور لوٹ مار پر پردہ ڈالنا ہے۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ گالم گلوچ اور ذاتیات کی سیاست کی داغ بیل 80 کی دہائی میں نواز شریف نے ڈالی۔

تازہ ترین