• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن کی اراکین پارلیمنٹ کو گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اراکین پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو مالی سال 20-2019 کے گوشواروں کی تفصیلات جمع کروانے کی ہدایت کردی۔ 

الیکشن کمیشن نے ارکانِ پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اراکین کو یاد دہانی کا مراسلہ ارسال کردیا۔ 

اس مراسلے میں ای سی پی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ، صوبائی اسمبلیوں کے ارکان 31 دسمبر تک گوشواروں کی تفصیلات جمع کروائیں۔


ای سی پی نے پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اراکین کو زیرِ کفالت اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے مطابق 15جنوری تک تفصیلات جمع نہ کروانے والے ارکان کی رکنیت معطل کردی جائے گی۔

ای سی پی نے باور کروایا کہ غلط اثاثے نکلنے پر ارکان کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی ہوگی۔

تازہ ترین