• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں آج کورونا وائرس سے دو مریضوں کا انتقال، 46 کی تشخیص، محکمہ صحت

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا دو اور مریض انتقال کرگئے، اس دوران صوبے کے 5 اضلاع سے کورونا کے 46 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ 50 مریض صحت یاب ہوگئے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے میں 358 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے، ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 5 اضلاع سے 46 نئے کیسز سامنے آئے۔

جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار650 ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 50 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعدصوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16ہزار 960 ہوگئی۔


جبکہ صوبے میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا دو مریضوں کے انتقال کے بعد کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد173ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں کورونا کا ایک نیا کیس سامنے آیا۔ 

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 232 ٹیسٹ کئے گئے۔ اس دوران کورونا کے 19مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں آج کورونا کی شر ح 8.2 رہی۔

تازہ ترین