آپ آف لائن ہیں
ہفتہ9؍جمادی الثانی 1442ھ 23؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بلوچستان میں کورونا وائرس کے 55 نئے کیسز سامنے آگئے

بلوچستان میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے نئے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا جہاں 13 طالب علموں و اساتذہ سمیت کورونا کے 55 نئے مریض سامنے آگئے، جبکہ اس وبا سے ایک شخص انتقال کرگیا۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو صوبے میں 603 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے ان ٹیسٹ کے نتیجے میں صوبے کے 8 اضلاع سے 55 نئے کیسز سامنے آگئے۔

صوبے میں اب تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 101 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 13مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 257 ہوگئی۔


صوبے میں کورونا میں مبتلا ایک اور مریض کے انتقال کے بعد صوبے میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 166 ہوگئی۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں مزید 13 طالب علموں اور اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد صوبے میں کورونا میں مبتلا طالب علموں و اساتذہ کی تعداد 1023 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 147 ٹیسٹ کیے گئے، اس دوران کورونا کے 32 مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں آج کورونا وائرس کے کیسز آنے کی شر ح 21.8 رہی۔

قومی خبریں سے مزید