• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں کورونا وائرس کے مزید 66 کیسز رپورٹ

بلوچستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی کا رجحان برقرار ہے، چوبیس گھنٹوں کے دوران بارہ طالب علموں واساتذہ سمیت کورونا کے66 نئے مریض سامنے آگئے، جن میں 38 کا تعلق کوئٹہ سے ہے، واضح رہے کہ کوئٹہ میں کورونا وائرس کی شر ح 9.8 تک بلند ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کی جاری رپورٹ کے مطابق جمعرات کو صوبے میں 1030 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے۔ ان ٹیسٹوں کے نتیجے میں صوبے کے 66 نئے کیسز سامنے آگئے جس کے بعد صوبے میں ابتک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار سے زیادہ ہوگئی۔


رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 61 مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد صوبے میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 214 ہوگئی ہے۔ جبکہ صوبے میں کورونا سے انتقال کرجانے والوں کی تعداد 165ہے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق صوبے کے تعلیمی اداروں میں مزید 12طالب علموں اور اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد کورونا میں مبتلا طالب علموں و اساتذہ کی تعداد 1004 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کوئٹہ میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 389 ٹیسٹ کئے گئے۔ اس دوران کورونا کے38 مریض سامنے آئے، کوئٹہ میں آج کورونا وائرس ٹیسٹ کے مثبت آنے کی شر ح 9.8 رہی۔

تازہ ترین