اسلام آباد(خصوصی رپورٹ)احتساب عدالت کے جج اصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی وغیرہ کیخلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں گواہ کا بیان قلمبند کر لیا گیا۔عدالت نے گواہوں زبیر صدیقی اوف محمد احد ہر وکلاء صفائی کی جرح کیلئے سماعت16دسمبر تک کیلئے ملتوی کردی۔ جمعرات کو سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی عدالت پیش ہوئے اس موقع پر گواہ ڈپٹی سیکرٹری کیبنٹ محمد احد کا بیان قلمبندکیا گیا اور گواہ کی طرف سے پیش کردہ دستاویزات کو ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا۔