ہرات(اے ایف پی)ایران اور افغانستان کے درمیان پہلا ریل نیٹ ورک کھل گیا،کئی ٹن سامان سے لدی ایک ایرانی ٹرین جمعرات کو افغانستان کے مغربی صوبے پہنچ گئی،جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان ریل رابطے کا پہلا نیٹ ورک کھل گیا۔ایرانی شہر خاف سے ہوتی ہوئی ٹرین روزانک پہنچی تاہم اب یہ افغانستان کے تیسرے بڑے شہر ہرات پہنچی ہے۔افغانستان نے ویڈیو لنک کے ذریعے ایک تقریب سے خطاب کیااور خوش آمدید کہا۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کی معیشت کیلئے یہ اہم پیشرفت ہے،ایرانی صدر کاکہنا تھا کہ یہ منصوبہ افغانستان اور یورپ کیلئے گیٹ وے ہے۔تہران سے ویڈیو لنک خطاب میں حسن روحانی نے کہا کہ اس ریلوے منصوبے سے میں دونوں ملکوں کی خوشحالی دیکھ رہا ہوں۔