• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ


ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کی دوسری لہر نے شدت اختیار کر لی ہے، پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 50 افراد انتقال کر گئے ہیں، ان میں سے 94 فیصد اسپتالوں میں تھے۔

پاکستان میں24گھنٹےمیں کورونا وائرس سےانتقال کرنے والے 28 مریض وینٹی لیٹر پر تھے، 24 گھنٹےمیں کورونا سے انتقال کرنے والے 50 افراد میں سے 81 فیصد دیگر بیماریوں میں بھی مبتلا تھے۔

 این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد8 ہزار653ہوگئی ہے جبکہ 2 ہزار 538 کورونا مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 3ہزار47 نئے کیسز سامنے آئے ہیں، کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 32 ہزار327 ہوگئی، 24 گھنٹوں میں 42 ہزار596ٹیسٹ کیے گئے۔

ملک بھر میں سب سے زیادہ کورونا مثبت آنے کی شرح کراچی میں 18.43 ریکارڈ کی گئی، کورونا مثبت آنے کی شرح میں میر پور آزاد کشمیر 14.29 فیصد کے ساتھ دوسرے پشاور 11.68 فیصدکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 12.85اور سندھ میں 12.27 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 7.74، خیبرپختونخوا میں 8.10فیصد، اسلام آباد میں 4.81 فیصد جبکہ پنجاب میں کورونا وائرس مثبت آنے کی شرح 3.89 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا سے اموات کی شرح 2 فیصد جبکہ دنیا بھر کی2.25فیصد ہے، پاکستان میں کورونا سے ہونے والی اموات میں 71 فیصد مرد حضرات ہیں۔

پاکستان میں کورونا سے انتقال کرنے والوں میں 76 فیصد کی عمر 50 سال سے زیادہ رہی ہے جبکہ کوروناسےانتقال کرنےوالے72فیصد افراد وہ ہیں جودیگر بیماریوں میں مبتلا رہے۔

تازہ ترین