مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو وفاقی وزیر بنانے کیلئے مشاوت شروع ہوگئی۔
مشیر اور معاونین خصوصی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں وزیراعظم عمران خان نے تین مشیروں کو وفاقی وزیر بنانے پر قانونی ٹیم سے مشاورت کی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان آئینی حق استعمال کرتے ہوئے غیر منتخب شخص کو6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر بنا سکتے ہیں۔
تینوں وزراء کو مارچ میں شیڈول سینیٹ انتخابات میں سینیٹ کا ٹکٹ بھی دیے جانے کا بھی امکان ہے۔