• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم بی بی ہم آپ کی ناگواری سے آگاہ ہیں: فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ  مریم بی بی، ہم آپ کی ناگواری سے آگاہ ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ آزاد قانون کے تابع ہونا شاہی خاندان کے آداب اور مزاج کے خلاف ہے۔


انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی گورنمنٹ قانون کی عملداری کو یقینی بنانے کا مینڈیٹ لے کر آئی ہے، نئے پاکستان میں کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔

دوسری جانب حکومت پنجاب کی جانب سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو مینار پاکستان جلسے کی اجازت نہ دینے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 300 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی ہے، محکمہ پرائمری سیکنڈری ہیلتھ کے نوٹیفکیشن کے بعد مزید نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں۔

تازہ ترین