وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے معاملے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق شیخ رشید احمد نے حکومت بنتے ہی وزارت داخلہ کا قلمدان مانگا تھا، وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تجربے کی بنیاد پر شیخ رشید کو وزیر ریلوے بنایا جبکہ وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی نعیم الحق نے شیخ رشید کو وزارت ریلوے پر منایا تھا۔
شیخ رشید کو پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے نمٹنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔
اس حوالے سے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی توقعات پر پورا اُتروں گا۔