آپ آف لائن ہیں
جمعرات12؍رجب المرجب 1442ھ25؍فروری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

جزائر میں کوئی کسی قسم کی غیر قانونی تعمیرات نہیں ہورہیں، بیرسٹر مرتضی وہاب


سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ نے کہا ہے کہ ہم نے جزیروں میں جاکر جانچ پڑتال کی اور اس کی تصدیق کی ہے، مذکورہ جزائر میں کوئی، کسی قسم کی غیر قانونی تعمیرات نہیں ہو رہیں۔

بیرسٹر مرتضی وہاب اور صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات ناصر شاہ کی جانب سے متعلقہ جزائر کا دورہ اور فضائی معائنہ کیا گیا۔

اس دوران بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ جزائر سندھ کے عوام کی ملکیت ہیں، جزائر پر کوئی تعمیراتی کام نہیں ہو رہا ہے،  فضائی جائزے کا مقصد جزائر پر تعمیرات سے متعلق خبروں کی تصدیق کرنا تھا۔

بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ جزائر پر کوئی غیر قانونی کام نہیں ہونے دیں گے، سندھ اسمبلی جزائر سے متعلق پہلے ہی فیصلہ کرچکی ہے۔

بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ ہمیں صوبہ سندھ کے عوام کے مفاد کے خلاف کوئی کام قبول نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کابینہ نے جزیروں پر تعمیرات کی میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا تھا،  وزیراعلی سندھ نے بنڈل اور بوڈو جزیروں کے معائنے کے لیے کابینہ ارکان پر مشتمل کمیٹی قائم کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید