• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزارت ریلوے کا قلمدان میری زندگی کا سب سے بڑا امتحان ہے، اعظم سواتی

وزیر برائے ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ  ریلوے بہت بڑی اور اہم وزارت ہے، وزارت ریلوے کا قلمدان میری زندگی کا سب سے بڑا امتحان ہے۔

اعظم سواتی نےجیو نیوز سے گفتگو کے دوران وزارت ریلوے کے قلمدان کو زندگی کا سب سے بڑا امتحان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف ایگزیکٹو عمران خان جہاں کہیں گے وہاں اپنی ذمہ داری نبھائیں گے۔

اعظم سواتی نے کہا ہے کہ  میرا وزارت ریلوے کے حوالے سے شیخ رشید کے جتنا تجربہ نہیں، اچھی ٹیم کے ساتھ اپنی نئی ذمہ داریوں کو نبھاؤں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایل ون پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،  سی پیک کے نیچے ایم ایل ون فلیگ شپ پروگرام ہے،   سی پیک کمیٹی کا حصہ ہوں، مین لائن ون کے حوالے سے کافی معلومات ہیں۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ  ایم ایل ون کے ذریعے ٹرانسپورٹیشن سے زرعی اورصنعتی انقلاب آسکتا ہے۔

اعظم سواتی نے کہا ہے کہ  ٹرین حادثات پردکھ ہوتا ہے جس میں قیمتی جانیں ضائع ہوں،  دیکھوں گا کہ کونسے اقدامات کئے جائیں جن سے ٹرین حادثات کو روکا جاسکے۔

تازہ ترین