• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: طیارے کی پیٹ کے بل لینڈنگ کی ویڈیو سامنے آگئی


کراچی میں حادثے کا شکار ہونے والے بدقسمت طیارے کی رن وے پر پیٹ کے بل لینڈنگ کی ویڈیو سامنے آگئی۔

کراچی ایئرپورٹ پر 22 مئی 2020؍ کو لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران طیارہ گر کر تباہ ہوا، جس نے پہلی لینڈنگ پہیے کھولے بغیر کی تھی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پیٹ کے بل رن وے پر گھسٹنے سے شعلے بلند ہوئے۔

دوپہر دو بج کر 33 منٹ 45 سکینڈ پر طیارے کے انجن پہلی بار زمین سے ٹکرائے پھر دو سکینڈ بعد دو بارہ ٹکرائے۔


دوسری بار زمین سے ٹکرانے پر پہلے سے زیادہ شعلے اٹھے، چار بار رگڑنے کے بعد طیارہ دوبارہ اڑگیا۔

آخری مرتبہ بلند ہونے کی کوشش میں طیارے کی اڑان 1800 فٹ سے زیادہ نہ ہوپائی، جس کے بعد اس نے لینڈنگ کی دوسری کوشش کے دوران آبادی پر گر کر تباہ ہوگیا۔

کراچی میں رونما اس خوف ناک طیارہ حادثے میں 97 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

تازہ ترین