• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کی راؤ انوار پر سفری پابندی، اثاثے بھی منجمد


برطانیہ نے سندھ پولیس کے سابق سینئر سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) راؤ انوار پر پابندیاں عائد کردیں۔

برطانوی حکومت نے سابق ایس ایس پی سندھ پولیس پر سفری پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کے اثاثے بھی منجمد کرنے کی ہدایت کردی۔

برطانوی وزارت خزانہ کے ماتحت دفتر برائے مالیاتی پابندی نے سفری پابندیوں کی فہرست میں پاکستان پولیس افسر سابق ایس ایس پی راؤ انوار کا نام بھی شامل کردیا، حال ہی میں اپ ڈیٹ ہونے والی فہرست میں راؤ انوار پر سفری پابندی عائد کردی گئی ہے۔


راؤ انوار پر پابندیاں جعلی پولیس مقابلوں اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے باعث عائد کی گئی ہیں۔

برطانوی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق سابق ایس ایس پی سندھ پولیس نے 190 پولیس مقابلوں میں براہ راست ملوث ہیں۔

برطانوی حکومت کے مطابق راؤ انوار نے نقیب اللّٰہ محسود سمیت مبینہ طور پر 400 افراد کو ماورائے عدالت قتل کیا ہے۔

برطانوی حکومت نے اپنے حالیہ فیصلے میں دنیا بھر سے 65 افراد اور 3 کمپنیوں اور اداروں پر پابندیاں عائد کی ہیں۔

تازہ ترین