• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخ رشید کا 15واں وزارتی قلمدان، ایک ریکارڈ

لاہور (مقصود اعوان ) عوامی مسلم لیگ کے صدر شیخ رشید احمد نے15 وزارتوں کے قلمدان لے کر نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

وہ 1985ء سے2018 ء تک 8عام انتخابات جیت کر 5 حکومتوں میں وزیر بنے. 

شیخ رشید احمد نے 1985ء میں پہلی مرتبہ قومی اسمبلی کے الیکشن میں کامیابی حاصل کی اور وزیراعظم محمد خاں جونیجو کی حکومت میں اپوزیشن پنجوں پر بیٹھے۔ 

1988ء میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر انتخاب جیت کر وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی حکومت میں بھی اپوزیشن پنجوں پررہے۔ 

1990ء کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے اور وزیراعظم نواز شریف کی کابینہ میں پہلی بار وزارت صنعت و ثقافت کے وفاقی وزیر بنے۔ 

1993ء کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہو ئے اور 1997ء کے انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہو کر وزیراعظم نواز شریف کی کابینہ میں کھیل، ثقافت، سیاحت، امور نوجوانان، محنت و افرادی قوت اور سمندر پار پاکستانیوں کی وزارتوں کے وزیر رہے۔ 

2002ء میں مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر ایم این اے منتخب ہو کر وزیراعظم ظفر اللہ جمالی، چودھری شجاعت حسین اور شوکت عزیز کے دور حکومت میں اطلاعات، ریلوے اور اطلاعات و نشریات کے وفاقی وزیر رہے وہ 2008ء کا الیکشن مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ سے ہار گئے اور 2013ء میں اپنی نئی جماعت عوامی مسلم لیگ قائم کرکے ایم این اے منتخب ہوئے وزیراعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کی حکومت میں پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خاں سے مل کر اپوزیشن پنجوں پر بیٹھے اور 2018ء کا دوسرا انتخاب عوامی مسلم لیگ کے ٹکٹ پر جیت کر قومی اسمبلی کے رکن بن کروزیراعظم عمران خاں کی کابینہ میں پہلے وزیر ریلوے اور گزشہ روز وزرات داخلہ کا اہم ترین قلم دان سنبھال لیا جو ان کی مجموعی طور پر 15ویں وزارت ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

تازہ ترین