اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایف بی آر نے غیر قانونی اور اسمگل شدہ سگریٹ کے خلاف آپریشنز تیز کر دیا ہے۔ انٹلی جنس و انوسٹی گیشن کسٹم نے جولائی سے نومبر کے عرصہ میں 54کروڑ 20لاکھ روپے مالیت کے سمگل شدہ سگریٹ کے 67 لاکھ کاٹن ضبط کئے ہیں۔ ستمبر 2019 میں ان لینڈ ریونیو انفورسمنٹ نیٹ ورک تشکیل دیا گیا جس میں ایک چیف کوآرڈینیٹر اور ایک مرکزی فیلڈ کوآرڈینیٹر لگائے گئے اور ملک بھر میں سات علاقائی انفورسمنٹ دفاتر تشکیل دیئے گئے۔ ان لینڈ رینیو انفورسمنٹ نیٹ ورک نے جولائی تا نومبر عرصہ میں تین کروڑ 58لاکھ سگریٹ سٹیک ضبط کیں۔