• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیون ساتھی کا انتخاب کرچکی ہوں: آمنہ الیاس

پاکستان کی ٹاپ ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس کے مطابق اب وہ مزید سنگل یا اکیلی نہیں رہیں کیونکہ انہوں نے جیون ساتھی کا انتخاب کرلیا ہے۔

آمنہ الیاس نے انسٹاگرام پر مداحوں سے سوال و جواب کے ایک سیشن کا انعقاد کیا جس میں انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے جواب دیے۔

مداحوں کے جوابات دیتے ہوئے انہوں نے یہ انکشاف کردیا کہ وہ اب مزید کنواری نہیں ہیں بلکہ انہوں نے جیون ساتھی چُن لیا ہے۔

انسٹاگرام پر آمنہ کے مداح نے اُن سے پوچھا کہ کیا وہ کسی کو پسند کرتی ہیں تو اداکارہ کا کہنا تھا کہ جی ہاں اور جس شخص کو وہ پسند کرتی ہیں اس کا نام داور محمود ہے۔

آمنہ الیاس کے جواب پر ایک اور سوال پوچھا گیا کہ کیا آپ ابھی بھی اکیلی  یا کنواری ہیں یا جیون ساتھی کا انتخاب کرلیا ہے جس پر اداکارہ نے کہا کہ وہ جیون ساتھی کا انتخاب کرچکی ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آمنہ الیاس اداکار داور محمود سے شادی کی خبروں کی تردید کر چکی ہیں۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے داور محمود کے ہمراہ بیٹھے ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں دونوں اپنی شادی کی افواہوں پر وضاحت دی۔

ویڈیو میں داور محمود کو جذباتی انداز میں شادی کی خبریں پھیلانے والے افراد پر غصہ کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

تازہ ترین