• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکار عامر خان نے شوکت خانم اسپتال کا دورہ کب کیا تھا؟

بالی ووڈ کو ہر سال مقبول ترین فلمیں دینے والے عالمی شہرت یافتہ بھارتی اداکار عامر خان کی وہ تصویریں وزیراعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جب اُنہوں نے شوکت خانم اسپتال کا دورہ کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر آئے دن اپنے چاہنے والوں کے ساتھ ماضی کی اپنی حسین یادیں شیئر کرنے والے وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بھارتی اداکار عامر خان کے ہمراہ یادگار تصویریں شیئر کی ہیں۔


عمران خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویریں 16 پُرانی ہیں۔

مذکورہ تصویریں اُس وقت کی لی گئی تھیں جب عامر خان پاکستان کے دورے پر آئے تھے اور اُسی دوران اُنہوں نے شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال کا دورہ بھی کیا تھا۔

عمران خان نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’16 سال پُرانا وہ یادگار دن کہ جب عامر خان نے شوکت خانم میموریل اسپتال کا دورہ کیا تھا۔‘

وزیراعظم کی سوشل میڈیا پر مقبولیت کا اندازہ تو اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اُنہوں نے ایک گھنٹہ قبل ہی یہ تصویریں شیئر کی ہیں جن پر 45 ہزار سے زائد لائکس آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اکثر اپنے ماضی اور حال کے حسین اور خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں جنہیں اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے جبکہ اُن کی ہر پوسٹ پر لاکھوں میں لائکس اور مثبت بھرے پیغامات آتے ہیں۔

تازہ ترین