• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کی پُرفضا ماحول میں نماز پڑھتے تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ہے۔

سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی ایک بہترین تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ وزیراعظم ہاؤس کے باغ میں پُرفضا ماحول میں نماز کی ادائیگی کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں عمران خان سیاہ رنگ کی قمیض شلوار کے ساتھ سیاہ واس کوٹ میں ملبوس ہیں جبکہ یہ تصویر پیچھے سے لی گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ تصویر میں عمران خان کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے۔

عمران خان نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میرے ایمان نے مجھے سب سے بڑی نعمت جو عطا کی ہے وہ یہ ہے کہ مجھے خوف سے آزاد کیا ہے۔‘

وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ ’مجھے جن خوف سے آزادی ملی ہے وہ یہ ہیں، ناکامی کا خوف، موت کا خوف، میری روزی کھونے کا خوف اور دوسروں کے ذریعے ذلیل و رسوا ہونے کا خوف۔‘

عمران خان کی اس خوبصورت پوسٹ کو اُن کے چاہنے والے اس قدر پسند کررہے ہیں کہ اب تک ایک لاکھ 56 ہزار سے زائد صارفین وزیراعظم کی تصویر کو لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اکثر اپنے ماضی اور حال کے حسین اور خوبصورت لمحات کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے دکھائی دیتے ہیں جنہیں اُن کے چاہنے والوں کی جانب سے بہت پسند بھی کیا جاتا ہے جبکہ اُن کی ہر پوسٹ پر لاکھوں میں لائکس اور مثبت بھرے پیغامات آتے ہیں۔

تازہ ترین