• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کی عمران خان کے ساتھ یہ تصویر کب کی ہے؟

پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان اور بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی ماضی کی یادگار تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر 19 کی دہائی کی ایک یادگار تصویر زیرِ گردش ہے جس میں پاکستان اور بھارت کی دو عالمی شہرت یافتہ شخصیات کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر زیرِ گردش تصویر میں پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ د نیا بھر میں کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان موجود ہیں۔

عمران خان اور شاہ رخ خان ایک ساتھ کیا کر رہے ہیں؟
عمران خان اور شاہ رخ خان کی یادگار تصویر

وائرل ہونے والی تصویر کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ یہ تصویر اُس وقت کی ہے جب عمران خان نے میچ کے سلسلے میں بھارت کا دورہ کیا تھا۔


عمران خان اور شاہ رخ خان کی اس تصویر کو دُنیا بھر میں اُن کے چاہنے والے بہت پسند کر رہے ہیں۔

واضح رہےکہ عمران خان ناصرف پاکستان کے موجودہ وزیراعظم کی حیثیت سے دُنیا بھر میں مقبول ہیں بلکہ وہ پاکستان کے لیجنڈ، اب تک کے سب سے بہترین آل راؤنڈر اور تمام فاسٹ بولرز کے لیے متاثر کن شخصیت بھی ہیں۔

دوسری جانب سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے 1980میں ٹی وی انڈسٹری سے آغاز کیا اور 1992میں فلم ’دیوانا‘ میں پہلی بار کام کیا جس کے بعد انہوں نے ایک نہیں کئی نہیں بلکہ سیکڑوں سپرہٹ فلمیں کر کے بالی وڈ سمیت دنیا بھر میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔

دنیا بھر میں شاہ رخ خان اپنے اصل نام کے علاوہ ’بالی وڈ بادشاہ‘ ’کنگ خان‘ اور ’ایس آر کے‘ کے نام سے بھی پہچانے اور پکارے جاتے ہیں۔

شاہ رخ خان کی سپرہٹ فلموں کی لسٹ کافی طویل ہے جس کی وجہ سے کنگ خان کئی ایوارڈز بھی حاصل کرچکے ہیں۔ ان کی جو فلمیں دنیا بھر میں پسند کی گئیں ان میں ’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘، ’کل ہو نا ہو‘، ’کچھ کچھ ہوتا ہے‘، ’رئیس‘ اور دیگر شامل ہیں۔

تازہ ترین