پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے 13دسمبر کو ہونے والے لاہور کے جلسہ کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے استقبالی جلوس کا روٹ پلان تیار کرلیا گیا۔
بلاول بھٹو زرداری بلاول ہاؤس لاہور سے روانہ ہو ں گے اور بذریعہ رنگ روڈ گجومتہ پہنچیں گے۔
چیئرمین پی پی گجومتہ، یوحنا آباد، اسماعیل نگر سے ہوتے ہوئے ظفر علی روڈ پہنچیں گے۔
بلاول بھٹو زرداری کل پی ڈی ایم جلسے سے قبل اپوزیشن رہنما سابق اسپیکر ایازصادق کی رہائشگاہ آئیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو، مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ایاز صادق کے گھر ظہرانے میں شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے رہنما ریلیوں کی شکل میں جلسہ گاہ جائیں گے۔
جلسے کے لیے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے لیے ٹرک کی تیاری جاری ہے۔
ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی ٹرک پر سوار ہوکر جلسہ گاہ جائیں گے۔ اس حوالے سے خصوصی ٹرک بلاول ہاؤس لاہور میں تیار کیا جاہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرک پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔
ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ ٹرک پر لائٹس کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔