• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، گلبہار میں سوئی گیس کی لائنوں سے پانی آگیا


کراچی کے علاقے گلبہار میں سوئی گیس کے پائپس میں گیس کی بجائے پانی آنے لگا، علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پورے دن گیس نہیں آتی اور رات کو پائپس سے پانی آنے لگتا ہے۔

گلبہار کے علاقے خالد آباد میںسوئی سدرن گیس (ایس ایس جی سی) کی نااہلی کے باعث گیس کی لائنوں میں پانی آنے لگا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پورے دن لائن میں گیس نہیں آتی جب رات کو گیس آنے کا وقت ہوتا ہے تو اس سے قبل لائنوں میں پانی آنے لگتا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ ہم پہلے لائنوں سے پانی نکالتے ہیں جس کے بعد تھوڑی بعد گیس آنے لگتی ہے۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 2 مہینوں سے گیس لائنوں میں پانی آرہا ہے، سوئی سدرن کو 2 مہینے سے شکایت کررہے ہیں مگر کوئی ازالہ نہیں کیا گیا۔ اس مسئلے کو حل نہیں کیا گیا تو بڑا حادثہ ہوسکتا ہے۔

تازہ ترین