• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل آباد: گودام میں آتشزدگی، روئی کا ذخیرہ جل گیا

فیصل آباد میں گودام میں آگ لگنے سے روئی کی گانٹھیں جل کر راکھ ہو گئیں، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریسکیو ترجمان کے مطابق آگ ٹاٹا بازار کے علاقے میں واقع گودام میں لگی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی 8 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

تازہ ترین