نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ چابہار بندرگاہ سے استفادے کے بارے میں ہندوستان ایران اور ازبکستان کے ساتھ آن لائن مشترکہ ایجنڈہ اجلاس(آج) چودہ دسمبر کو ہوگا۔ اس سہ فریقی اجلاس کے بارے میں بھارت کی وزارت خارجہ کا یہ بیان بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ازبکستان کے صدر شوکت میر ضیافت کی آن لائن اجلاس اور اس میں چابہار بندرگاہ کے بارے میں ایران کے ساتھ سہ فریقی مشترکہ اجلاس کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیئے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت اور ازبکستان کا مشترکہ اجلاس ختم ہونے کے بعد بھارت ، ازبکستان اور ایران کے درمیان ایک سہ فریقی مشترکہ اجلاس (آج)چودہ دسمبر کو چابہار بندرگاہ کے بارے میں منعقد ہوگا۔ بھارتی وزارت خارجہ نے چابہار کے بارے میں نئی دہلی، تہران اور تاشقند کے سہ فریقی اجلاس کے بارے میں اپنے بیان میں کہا تھا کہ ازبکستان کے ساتھ ہی وسطی ایشیا کے دوسرے ممالک نے بھی چابہار بندرگاہ سے استفادے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ چابہار بندرگاہ، نئی دہلی اور تہران کے حکام کے درمیان صلاح و مشوروں اور دو فریقی تعلقات کا ایک اہم موضوع ہے۔