کوئٹہ(پ ر) بی ایس او کے مرکزی انفارمیشن سیکرٹری ناصر بلوچ نے کہا ہےکہ گوادر شہر کو بلوچستان سے الگ کرنے کے لئے باڑ لگانے کا منصوبہ کسی صورت قبول نہیں کیاجاسکتا بلوچ قوم پر مظالم اور سیاسی پابندیوں کا اصل مقاصد نوآبادیاتی تسلط کےذریعے سامنے آرہاہے نوجوانو ں کوسیاسی آوازبلند کرنے پر دہشت گردیاغدار کے نام پر لاپتہ کیاجارہاہے بلوچ قوم کو کسی صورت تیسرے درجے کاشہری تسلیم نہیں کرسکتے انہوںنے کہاکہ حکمرانوں کے حربوں سے واضح ہوچکاہے کہ نام نہاد ترقی گوادر اوربلوچ قوم کیلئےہوتی تو گوادر کے مقامی آبادی کو روکنے کیلئے کبھی باڑ نہ لگائی جاتی گوادر کے لوگوں کو آج بھی پینے کاپانی دستیاب نہیں باڑ لگانے کامنصوبہ آئین کے متصادم اورانسانی حقوق کے خلاف ہے بلوچ قوم کو ان منفی حربوں کامقابلہ متحدہوکرکرنے کی ضرورت ہے۔