صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چھٹی کے روز 20 کلومیٹر واک کی اور بتایا کہ اللہ کے فضل سے مکمل فِٹ ہوں۔
گزشتہ روز سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے بتایا کہ بعد از فجر7 بجے صبح میں لمبی، قریب فطرت واک کے لیے گیا۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ اس سفرمیں میرا 17 سالہ پوتا ظافر میرے ساتھ تھا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے لکھا کہ پہلے ہم نے مارگلہ میں ٹریل-5 کی۔ انہوں ںے لکھا ہے کہ ہم نے ہرن، بندر، پرندے اور دیگر جانور دیکھے۔ خوبصورت پاکستان۔
انہوں نے لکھا ہے کہ راستہ صاف تھا، ظاہر ہوا کہ ہم پاکستانی زیادہ ذمہ دار ہوتے جا رہے ہیں۔
صدر مملکت نے لکھا کہ یہ میرے لیے باعث فخر ہے۔
ایک اور ٹوئٹ میں صدر عارف علوی نے لکھا کہ تقریباً چار بجے تک میری واک جاری رہی۔
انہوں نے بتایا کہ میں پروٹوکول کے بغیر نقل و حرکت کی کوشش کرتا ہوں تاکہ ان لوگوں کو تکلیف نہ ہو جو پاکستان کے حقیقی مالک ہیں۔
عارف علوی کے مطابق وہ تقریبا 20 کلومیٹر چلے اور 600 میٹر چڑھائی کی جو کہ 182 منزلوں کے برابر ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ ایک عمدہ دن گزارا اور اللہ کے فضل سے میں مکمل فٹ ہوں۔