آپ آف لائن ہیں
اتوار5؍رمضان المبارک 1442ھ 18؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شفقت محمود عارف علوی سے داد ملنے پر خوش

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کے اسکولوں کی بندش کے اعلان کے بعد سے مقبولیت میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، اسی ضمن میں صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بھی انہیں داد دیتے ہوئے ایک ٹوئٹ کیا تھا۔

اسکولوں کی بندش کے فیصلے کے بعد عارف علوی کا شفقت محمود کو ٹیگ کرتے ہوئے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ شفقت محمود کے اعلان پر زبردست ردِعمل دیکھنے میں آیا ہے۔

شفقت محمود پر سوشل میڈیا پر بننے والی میمز سے صدر عارف علوی بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔


صدر علوی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ نوجوان اسکول و کالجز کی بندش کے فیصلے پر بہت خوش ہیں اور انہوں نے اپنی خوشی کا اظہار بہت خوبصورت طریقے سے کیا ہے۔

صدر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان خوش رہنے والے لوگوں کا ملک ہے، اللّٰہ نظرِ بد سے ہمیں دور رکھے۔

عارف علوی کے اس ٹوئٹ کا تذکرہ شفقت محمود اپنی حالیہ تقریر میں کرنا نہ بھولے، انہوں نے اپنی مقبولیت کے حوالے سے کہا کہ ’شہرت اور مقبولیت ہر کسی کی خواہش ہے، لیکن جس بنیاد پر مجھے شہرت اور مقبولیت مل رہی ہے وہ کوئی بہت پسندیدہ چیز نہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’صدر مملکت کے ٹوئٹ نے تو سونے پر سہاگا کر دیا۔‘

قومی خبریں سے مزید