سوئٹزر لینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کا کیرئیر گھٹنے کی انجری کے باعث خدشات سے دوچار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق راجر فیڈرر کی ناصرف آسٹریلین اوپن میں ہی شرکت مشکوک ہے بلکہ اُن کا کیرئیر جاری رکھنا بھی مشکوک ہے۔
اس حوالے سے راجر فیڈرر نے کہا کہ مجھے اُمید تھی کہ میں اکتوبر تک فٹ ہوجاؤں گا لیکن اب تک نہیں ہوا۔
راجر فیڈرر نے کہا کہ میں بہت فزیکل ورک کررہا تھا دیکھنا ہوگا، اب اگلے دو ماہ میں کیا صورتحال رہتی ہے۔
دوسری جانب آسٹریلین اوپن جنوری کی بجائے فروری میں متوقع ہے۔
واضح رہے کہ 39 برس کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر 20 گرینڈ سلم ٹائٹل جیت چکے ہیں۔
مختلف مہمات کے لیے یونیسیف کے خیر سگالی سفیر کا اعزاز پانے والے راجر فیڈرر 2009ء میں اپنی ہم وطن ٹینس اسٹار مرکاورینک سے شادی کے بندھن میں منسلک ہوئے جن سے ان کی دو جڑواں بیٹیاں مائلا اور شارلین اور دو جڑواں بیٹے لیو اور لینارٹ ہیں۔