سوئٹزر لینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے رواں برس ٹینس نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کا کہنا ہے کہ اُن کے دائیں گھٹنے کی تکلیف دوبارہ شروع ہو گئی ہے، اُنہیں پہلے بھی اسی قسم کے مسئلے کا سامنا تھا۔
راجر فیڈرر نے کہا کہ دوبارہ تکلیف کے بعد کسی قسم کا رسک نہیں لینا چاہتا۔
اُنہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل ٹینس اور شائقین کو بہت مس کروں گا۔
یاد رہے کہ راجر فیڈرر اب اگلے برس ہی ٹینس کورٹس میں دکھائی دیں گے۔