متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس ویکسینیشن پروگرام کا آغاز کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ عوام ابوظبی ہیلتھ سروسز کی ہاٹ لائن پر ویکسین (ٹیکا) لگوانے کے لیے اپائنمنٹ لے سکتے ہیں۔
ابوظبی ہیلتھ حکام کے مطابق رہائشیوں کو کورونا ویکسین مفت دی جائے گی۔ اس سلسلے میں ابوظبی کے 45 اسپتال اور کلینکس میں کورونا ویکسین لگانے کا انتظام کیا گیا ہے۔
متحدہ عرب امارات نے کچھ روز پہلے چین کی کورونا ویکسین کےعوامی استعمال کی منظوری دی تھی۔
یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا متاثرین ایک لاکھ 86 ہزار سے زیادہ اور اموات 618 ہیں۔