متحدہ عرب امارات میں کوورنا وائرس کے خلاف اہم ترین پیش رفت ہوئی ہے۔ مملکت میں کورونا وائرس کی ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دے دی گئی۔
ڈائریکٹر اسٹریٹجک کمیونیکیشن اماراتی وزارت خارجہ ہند مانع العتیبہ نے اپنے بیان کہا کہ کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کے ٹرائل کا تیسرا مرحلہ مکمل کامیاب ہوگیا ہے۔
اس حوالے انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں 31،000 رضاکاروں کو ویکیسن دی گئی۔
چینی اور اماراتی کمپنی نےکورونا وائرس سے متاثر بعض افراد پر ٹرائل کئے۔ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد نےخود کو بطور رضا کار پیش کیا تھا۔ پہلے مرحلے میں ویکسین “فرنٹ لائن” ورکرز کو دی جائے گی۔