سعودی عرب میں 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے 125 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ سعودی وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق سعودی عرب میں کورونا مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 60 ہزار 013 ہوگئی۔
سعودی عرب میں 24 گھنٹے میں کورونا سے 11 افراد انتقال کر گئے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ سعودی عرب میں کورونا سےانتقال کرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 059 ہوگئی۔
مملکت کے مختلف شہروں میں کورونا کے 243 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح کورونا سےصحتیاب افراد کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 792 ہوگئی۔
ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب میں کورونا کےایکٹیو کیسز کی تعداد 3 ہزار 162 ہے۔