• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مملکت میں کورونا وبا اب زیادہ قابو ہے، سعودی وزارت صحت

سعودی عرب نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پا لیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس کے 139 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ مارچ میں دنیا بھر میں وبا کے پھیلائو کے بعد سے یہ پہلی بار ہے کہ سعودی عرب میں کیسز کی تعداد 150 سے کم رہی۔

وزارت صحت کی ہفتہ وار رپورٹ میں کورونا وائرس کے کیسز کے نقشے میں تصدیق کی گئی ہے کہ سعودی عرب کے تقریباً تمام علاقے 'محفوظ زون' میں ہیں اور رپورٹ میں گذشتہ ہفتے سے 50 سے کم کیسز سامنے آرہے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبد العالی نے ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا کہ 'ہم ان ممالک میں سے ہیں جہاں کیسز پر قابل توجہ کمی دیکھی گئی ہے۔


انہوں نے مزید کہا کہ 'مملکت کا وبا پر اب زیادہ قابو ہے۔ یہ کامیابی احتیاطی اقدامات پر مکمل عمل کرنے کی وجہ سے ممکن ہوئی ہے۔ یہ کمیونٹی اور متعلقہ حکام کے درمیان تعاون کے بغیر ممکن نہ ہوتا۔

واضح رہے کہ امریکی کمپنی فائرز اور جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کے اشتراک سے بننے والی ویکسین کی پہلی کھیپ کچھ دنوں میں سعودی عرب پہنچ جائے گی اور وزارت صحت کے ترجمان نے مملکت میں موجود تمام افراد پر زور دیا ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں، اگر وہ کورونا وائرس سے صحت یاب ہوئے ہیں تو بھی انہیں ویکسین لگوانے کے لیے کہا گیا ہے۔

تازہ ترین