• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام شعبوں کی ترقی کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستا ن جام کمال خان نے کہا کہ صوبے میں تعلیم، صحت اور کھیل سمیت تمام شعبوں کی ترقی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کابینہ اجلاس کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تمام شعبوں کی ترقی کیلئے جامع حکمتِ عملی کے تحت اقدامات کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے۔


انہوں نے کہا کہ صوبے بھر میں سڑکوں کا جال بچھانے کے ساتھ ساتھ سماجی و معاشی اہداف کے حصول کے لیے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے، جس سے نہ صرف صوبے کے عوام کا معیار زندگی بلند ہوگا بلکہ بلوچستان میں ترقی اور خوشحالی بھی آئے گی۔

تازہ ترین