• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ملازمین کا احتجاج، جلاؤ گھیراؤ میں تبدیل، 425 کروڑ کا نقصان

بھارت کے نجی اداروں میں بھی ملازمین سے غیر انسانی سلوک عام ہوگیا۔

امریکی کمپنی کی بھارتی کنٹریکٹر کمپنی میں ملازمین پر تشدد، مبینہ لوٹ مار اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔

بھارتی کمپنی کے پلانٹ میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین نے کمپنی کی پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کردیا۔


ملازمین کی طرف مستقل نہ کیےجانے اور متناسب تنخواہیں نہ دینے پر بنگلورو میں مظاہرہ ہوا، جو جلاؤ گھیراؤ میں بدل گیا۔

کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ جلاؤ گھیراؤ سے کمپنی کو سوا 400 کروڑ روپے سے زائد کا نقصان ہوگیا ہے۔

امریکی کمپنی نے بھارتی کنٹریکٹر کمپنی میں ملازمین سے غیر انسانی سلوک کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تازہ ترین