• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پی ایف ایف کی مستحق کھلاڑیوں میں رقم کی تقسیم

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی جانب سے کوویڈ 19 سے متاثر ہونے والے مستحق کھلاڑیوں میں 25 لاکھ روپے کی رقم تقسیم کی گئی۔ پی ایف ایف کی جانب سے قائم اس ریلیف فنڈ میں موجودہ اور سابق فٹ بال کے 50 مستحق کھلاڑیوں میں فی کس پچاس ہزار روپے کی رقم تقسیم کی جائے گی۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے اگست میں ایک کوویڈ ریلیف فنڈ کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں محمد اجمل، سردار رؤف، کرنل (ر) یونس چینگزی، کرنل (ر) کریم احمد شاہ اور قطبیہ جمشید کو شامل ہیں۔ 

کمیٹی کو یہ مینڈیٹ حاصل تھا کہ وہ سابق ​​اور موجودہ فٹ بال کھلاڑیوں (مرد اور خواتین) کے ناموں کی سفارش اور ان کا انتخاب کریں جو کورونا اور دیگر مسائل کے باعث مالی مشکلات کا شکار ہیں فنڈز فراہم کیا جائے، فیڈریشن نے غیرضروری مداخلت اور سیاسی عمل سے بچنے کے لئے رقم کی تقسیم کیلئے آزاد کمیٹی ممبران کو مقرر کیا۔ کمیٹی نے مستحق کھلاڑیوں میں فی کس پچاس ہزار روپے کی تقسیم کا کام شروع کردیا ہے اور30 سے زائد کھلاڑیوں نے پی ایف ایف فنڈز سے مختص کی گئی وصول کرلی جبکہ دیگر کو مرحلہ وار رقم تقسیم کی جائے گی۔ 

پی ایف ایف این سی کے چیئرمین حمزہ خان نے کہا ہے کہ ہم نے وعدے کے مطابق کوویڈ19 وبائی مرض کے باعث پیدا ہونے والے اس مشکل گھڑی میں سابق ​​اور موجودہ فٹ بال کھلاڑیوں کی مالی مدد کرنے کی اپنی ذمہ داری پوری کردی ،فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھی رواں سال کے وسط میں فیفا سے الحاق فیڈریشنز کیلئے کرونا سے متاثرہ کھلاڑیوں کیلئے ایک ملین ڈالر کرونا ریلیف فنڈ اور ویمن فٹ بال کیلئے پانچ لاکھ ڈالر ایڈیشن گرانٹ کا اعلان کیا تھا ۔ فیفا کے مطابق گرانٹ کو میڈیکل ٹیسٹنگ، مختلف ٹیموں میں قومی ٹیموں کی شرکت، عملے کو ادائیگی، بحالی اور عمومی آپریشن کے اخراجات میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔ 

ہمیں پہلے ہی فیفا نے فارورڈ پروگرام سے کھلاڑیوں کے امدادی فنڈ شروع کرنے کے لئے آگے بڑھایا تھا لیکن اب ہمیں فیفا سے زیادہ فنڈ مل رہے ہیں اور اس رقم کو کھلاڑیوں کی امداد کیلئے بھی استعمال کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس فنڈ کو کہاں اور کیسے استعمال کیا جائے اس پر فیفا نے سخت شرائط عائد کی ہے۔ اضافی رقم سے خواتین مقابلوں کے منصوبوں کو تیز کرنے میں ان کی مدد ہوگی۔ مارٹا فٹ بال کلب کے صدر رئیس خان کا کہنا ہے کہ فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے کوویڈ19 کے متاثرہ کھلاڑیوں کی امداد کیلئے جاری کرنا بڑا کام ہے۔ 

 کرونا وائرس کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں ماند پڑ گئیں ہیں کھلاڑی مایوسی کا شکار ہیں۔ اس سے پہلے کہ گرانٹ کہیں اور چلی جائے اور کھلاڑی منہ دیکھتے رہ جائیں اس گرانٹ کو فوری کھلاڑیوں میں تقسیم کیا جائے تاکہ کھلاڑی اس مشکل وقت میں ریلیف حاصل کرسکیں۔ فیفا فنٓڈ سے خواتین فٹ بال کو فروغ حاصل ہوگا اور ویمن لیگ کی راہ ہموار ہوگی۔

پی ایف ایف ویمن فٹ بال کھلاڑیوں کو ریلیف کی فراہمی کیلئے لائحہ عمل تیار کرے اور کھلاڑیوں کو بلاتفریق امداد فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایف ایف ملک میں خواتین فٹ بال کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کرے۔ 

تازہ ترین
تازہ ترین